علی سدپارہ کی لاش مل گئی،وزیراطلاعات گلگت بلتستان کی تصدیق
وزیراطلاعات گلگت بلتستان نے کے ٹو سرکرنے کی کوشش میں لاپتہ ہونیوالے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کی لاش ملنے کی تصدیق کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ کل (منگل کو) آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈیڈ باڈی نیچے لائی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق پیر کو کے ٹو بیس کیمپ فور کے قریب سے 2 لاشيں ملی تھیں، جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ علی سدپارہ اور جان اسنوری کی ہوسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیسے نہ ہونے کے باعث علی سدپارہ بطور پورٹر گئےتھے
وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح خان نے علی سدپارہ کی لاش ملنے کی تصدیق کردی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کے ٹو بیس کیمپ 4 کے قریب ملنے والی لاشیں کل نیچے لائی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ڈیڈ باڈیز ایک دوسرے سے کافی فاصلے پر ہیں۔
مزید جانیے: علی سدپارہ کی موت کی تصدیق کردی گئی
واضح رہے کہ رواں سال 5 اور 6 فروری کی درمیانی شب علی سدپارہ اور جان اسنوری سرد موسم میں کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہوئے تھے، انہیں 18 فروری کو مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔