امریکا نےمیزائل حملہ نہ کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا،شہبازشریف

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کہتے ہیں امریکا واقعی دہشت گردی کا خاتمہ چاہتا ہے تو اسے پاکستانی حکمت عملی کی حمایت کرنا ہوگی۔ امریکا نے مذاکراتی عمل کے دوران میزائل حملہ نہ کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔۔


لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ امریکی رویہ قیام امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔۔ اس سے بلواسطہ طور پر دہشت گردی کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔


 شہبازشریف کے مطابق امریکی عہدیدار نے یقین دلایا تھا کہ مذاکرات کے دوران میزائل حملہ نہیں ہو گا۔۔ اعلیٰ سطح پر بھی ضمانت کا پاس نہ رکھنا انتہائی افسوس ناک ہے۔


 انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ صورتحال کو سمجھتے ہوئے اپنا وزن پاکستان کے پلڑے میں ڈالے۔ سماء

کرنے

کا

Bahawalpur

offers

law

decision

twins

Tabool ads will show in this div