آزاد کشمیر الیکشن: تحریک انصاف کوایوان میں سادہ اکثریت حاصل

چوبیس نشتسوں پر کامیابی سمیٹ لی

AJK elections

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 25 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ پیپلزپارٹی دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی 9، پاکستان مسلم لیگ نواز 6، مسلم کانفرنس اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے صبح 8 سے شام 5 بجے پولنگ جاری رہی۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا۔ ن لیگ نے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر بیگز کو کھولا گیا اور بیلٹ بکس سے متعلق بھی شکایات ملیں۔ عمران خان دھاندلی سے شکست کو فتح میں نہیں بدل سکتے۔

:غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

ایل اے1 میرپور1: تحریک انصاف کے چوہدری اظہر صادق 14ہزار233 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے مسعود خالد 7609 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے2 میرپور2: نتیجہ آنا باقی ہے۔

ایل اے3 میرپور3: پی ٹی آئی کے سلطان محمود 18ہزار447 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد سعید 15ہزار300 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے4 میرپور4: پی ٹی آئی کے چوہدری ارشد حسین جیت گئے۔

ایل اے5 بھمبر1: مسلم لیگ ن کے کرنل (ر) وقار احمد نور 21ہزار799 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور پی پی کے چوہدری پرویز اشرف 15ہزار583 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے6 بھمبر2: پی ٹی آئی کے علی شان 24ہزار 946 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد رزاق چوہدری 16ہزار640 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے7 بھمبر3: پی ٹی آئی کے چوہدری انوار الحق کامیاب قرار پائے۔

ایل اے8 کوٹلی1: پی ٹی آئی کے ملک ظفر 17ہزار299 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے اور مسلم کانفرنس کے ملک نواز 12ہزار107 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے9 کوٹلی2: پیپلزپارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 24ہزار276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم کانفرنس کے سردار نعیم خان 19ہزار484 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے10 کوٹلی3: پی پی کے چوہدری یاسین جیت گئے۔

ایل اے11 کوٹلی4: پی ٹی آئی کے چوہدری محمد اخلاق 25ہزار201 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے راجہ نصیر نے 24ہزار288 ووٹ حاصل کیے۔

ایل اے12 کوٹلی5: نتیجہ آنا باقی ہے۔

ایل اے13 کوٹلی6: پی ٹی آئی کے انصار ابدالی 23ہزار340 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد ولید نے 17ہزار554 ووٹ حاصل کیے۔

ایل اے14 باغ1: سابق وزیراعظم اور مسلم کانفرنس کے عتیق احمد 29ہزار561 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے میجر لطیف خلیق 13ہزار429 ووٹ لے سکے۔

ایل اے15 باغ2: پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس جیت گئے۔

ایل اے16 باغ3: نتیجہ روک دیا گیا، حلقے کے چاروں پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ دوبارہ ہوگی۔ گزشتہ روز پولنگ کے دوران تصادم کی وجہ سے پولنگ روک دی گئی تھی۔

ایل اے17 حویلی باغ4: پیپلزپارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور جیت گئے۔

ایل اے18 پونچھ اور سدھنوتی1: پی ٹی آئی کے سردار عبدالقیوم نیازی کامیاب قرار پائے۔

ایل اے19 پونچھ اور سدھنوتی2: مسلم لیگ ن کے عامر کامیاب ہوگئے۔

ایل اے20 پونچھ اور سدھنوتی3: پیپلزپارٹی کے سردار محمد یعقوب خان 11ہزار925 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے عبدالرشید خان 4883 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے21 پونچھ اور سدھنوتی4: جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے حسن ابراہیم خان 8171 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

ایل اے22 پونچھ اور سدھنوتی5: پی ٹی آئی کی شاہدہ صغیر چغتائی 16ہزار962 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئیں جبکہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے اسد ابراہیم نے 10ہزار582 ووٹ حاصل کیے۔

ایل اے23 پونچھ اور سدھنوتی6: تحریک انصاف کے محمد حسین جیت گئے۔

ایل اے24 پونچھ اور سدھنوتی7: پی ٹی آئی کے فہیم ربانی 30ہزار787 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کےسردار فاروق احمد طاہر 24ہزار365 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔۔

ایل اے25 ودای نیلم1: پی پی کے میاں عبدالحمید جیت گئے۔

ایل اے26 وادی نیلم2: پی پی کے سردار جاوید کامیاب ہوئے۔

ایل اے27 مظفرآباد1: پیپلزپارٹی کے سردار جاوید ایوب 22ہزار 375ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے میر عتیق الرحمان 17ہزار 865 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

ایل اے28 مظفرآباد2: پیپلزپارٹی کے سید بازل نقوی 26ہزار11 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے شہزاد محمود 21ہزار873 ووٹ حاصل کر سکے۔

ایل اے29 مظفرآباد3: پی ٹی آئی کے خواجہ فاروق احمد کامیاب ہوگئے۔

ایل اے30 مظفرآباد4: پی ٹی آئی کے محمد رشید 18ہزار119 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ن لیگ کے مصطفیٰ بشیر عباسی 10ہزار490 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے31 مظفرآباد5: پيپلزپارٹی کے چوہدری لطيف اکبر 22ہزار824 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے اور مسلم کانفرنس کے راجہ ثاقب مجید 21ہزار481 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے32 مظفرآباد6: ن لیگ کے راجہ فاروق حیدر کامیاب قرار پائے۔

ایل اے33 مظفرآباد7: پی ٹی آئی کے دیوان چغتائی 26ہزار 474 ووٹ لیکر کامیاب اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر 14ہزار384 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

مہاجرین کی نشستیں

ایل اے34 جموں1 (بلوچستان، سندھ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، سرگودھا اور لاہور): پی ٹی آئی کے ریاض احمد کامیاب ہوگئے۔

ایل اے35 جموں2 (گجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال): پی ٹی آئی کے چوہدری مقبول گجر 18ہزار883 ووٹ لے کر جیت گئے۔

ایل اے36 جموں3 (سیالکوٹ): پی ٹی آئی کے حافظ حامد رضا 22ہزار96 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ محمد اسحاق 20ہزار467 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے37 جموں4 (نارووال): پی ٹی آئی کے غلام محمد جیے گئے۔

ایل اے38 جموں5 (گجرانوالہ وزیرآباد، گجرات اور منڈی بہاءالدین): پی ٹی آئی کے اکبر ابراہیم کامیاب قرار پائے۔

ایل اے39 جموں6 (خیبرپختونخوا، راولپنڈی اور اسلام آباد): ن لیگ کے راجا محمد صدیق 9557 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کی نازیہ نیاز 7510 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے40 وادی کشمیر1 (بلوچستان اور سندھ): پی پی کے عامر عبدالغفار 2165 لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار محمد سلیم بٹ 875 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے41 وادی کشمیر2 (لاہور): پی ٹی آئی کے غلام محی الدین جیت گئے۔

ایل اے42 وادی کشمیر3 (بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، گجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم اور چکوال): پی ٹی آئی کے محمد عاصم شریف کامیاب قرار پائے۔

ایل اے43 وادی کشمیر4 (راولپنڈی وارڈ 15 سے 50): پی ٹی آئی کے جاوید بٹ کامیاب ہوئے۔

ایل اے44 وادی کشمیر5 (راولپنڈی وارڈ ایک سے 14، کنٹونمنٹ وارڈ ایک سے 10، اسلام آباد اور اٹک): مسلم لیگ ن کے احمد رضا قادری کامیاب ہوئے۔

ایل اے45 وادی کشمیر6 (خیبرپختونخوا): تحریک انصاف کے عبدالماجد خان کامیاب قرار پائے۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر سردار عبدالرشید سلہریا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دو حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات پر امن رہے اور پاک فوج نے پرامن انتخابات کے لیے کردار ادا کیا۔

ووٹنگ کے دوران مختلف حلقوں میں بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ حلقہ ايل اے 15 باغ میں پولنگ اسٹیشن نمبر 86 پی ٹی آئی اور پی پی کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس دوران ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

کوٹلی میں بھی ہاتھ پائی اور جھگڑے کے دوران 2 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔ وادی جہلم کے علاقہ چٹھیاں میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے سيکيورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا  کیا، اس دوران کارکنوں کے تشدد سے 4 ايف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ویڈیو:آزاد کشمیرالیکشن میں پولنگ اسٹیشنز میں تلخی،تکراراورپاتھا پائی

تحريک انصاف، مسلم ليگ ن اور پيپلز پارٹی ميں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی کل 45 نشستوں کے لیے 708 اميدوار میدان میں اترے ہیں، جب کہ 32 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ سیکیورٹی کیلئے پاک فوج ، رينجرز اور پوليس کے 44 ہزار اہلکار مامور کیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر کے 45 حلقوں ميں عملہ پولنگ اسٹيشنز ميں تعينات ہے۔

حلقہ وسطی باغ اور شرقی کے350 سے زائد پولنگ اسٹیشن پر ہفتہ کے روز ہی سامان پہنچا دیا گیا۔ نارمل پولنگ اسٹیشن پر3 اہکار تعینات ہیں، جب کہ حساس پولنگ اسٹیشن پر6 آرمڈ فورسز کے اہکار تعینات کیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر کے انتخابات میں لاہور کی 2 نشستوں ویلی ٹو کشمیر اور جموں ون میں پولنگ انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ مجموعی طور پر نو ہزار چھ سو اکتیس ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس سلسلے میں کل 25 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے غلام محی الدین دیوان، مسلم لیگ ن کے محمد اکرم بٹ اور پیپلز پارٹی کے شبیر عباس میر سمیت کل 8 امیدوار میدان میں ہیں۔

جموں ون کی نسشت پر کل 14 امیدوار ہیں، جن میں پی ٹی آئی کے ریاض احمد اور مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ہدایت دہ ہیں کہ وہ کرونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

پولنگ اسکیم کے مطابق ویلی ٹو کشمیر کی نشست پر لاہور کے علاوہ شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب کے ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، جہاں ووٹرز کی کل تعداد 5 ہزار ہے۔ شیخوپورہ میں 3 سو 99 ، ننکانہ صاحب میں 86 اور قصور میں 2 ووٹرز اپنا رائے حق دہی استعمال کرینگے۔ جموں ون کی نشست پر ووٹرز کی کل تعداد 4 ہزار631 ہے، جہاں پولنگ کا سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

ELECTION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div