اقرا عزیز کے بیٹے کی پہلی جھلک وائرل

گزشتہ روز اقرا اور یاسر کےہاں بیٹےکی پیدائش ہوئی تھی

اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین کے ہاں گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

یاسر حسین نے اپنے نومولود بیٹے کے ہاتھوں کی تصویر شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں بیٹے کا نام بھی بتایا تھا، انہوں نے لکھا تھا کہ ’الحمد اللہ، کے حکم سے ہم کبیرحسین کو خوش آمدید کہتے ہیں ‘۔

تاہم آج اقرا عزیز نے بھی اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے بیٹے کی جھلک پوسٹ کی جو چند ہی لمحے میں وائرل ہوگئی البتہ اس تصویر میں ان کے بیٹے کا چہرہ واضح نہیں لیکن اسے وہ گود اٹھائے بیٹھی ہیں ۔

بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اللہ کا شکرادا کیا اور لکھا کہ یہ احساس میں بیاں نہیں کرسکتی۔

یاسراوراقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔

IQRA AZIZ

YASIR HUSSIAN

Tabool ads will show in this div