بادشاہی مسجد کا کنٹرول محکمہ اوقاف سے واپس لے لیاگیا
محکمہ جنگلات کی کارکردگی پر بھی ناراضگی
وزيراعظم عمران خان کے حکم پر تاريخی ورثہ بادشاہی مسجد کو محکمہ اوقاف کے کنٹرول سے لينے کی ہدايت کردی گئی ہے۔
وزيراعظم نے 12 جولائی کو پنجاب کابینہ کے اجلاس ميں کہا تھا کہ بادشاہی مسجد تاريخی ورثہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف کے پاس اس کی ديکھ بھال کی استطاعت نہيں۔ جس کے بعد وزيراعظم نے بادشاہی مسجد کو محکمہ اوقاف کے کنٹرول سے لينے کی ہدايت کردی۔
وزیراعظم کے بیان کے مطابق تاريخی مسجد کو اوقاف سے ليکر سياحت يا والڈ سٹی کے کنٹرول ميں دیا جائے گا۔
وزیراعظم کی جانب سے محکمہ جنگلات کی کارکردگی پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا پنجاب ميں ابھی تک کوئی نيا جنگل يا درختوں کا بڑا منصوبہ نہيں بنايا گيا۔