کراچی: ضلع وسطیٰ میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ

مائیکرولاک ڈاؤن2ہفتوں کیلئے
فائل فوٹو

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر کراچی کے ضلع وسطی ( سینٹرل ڈسٹرکٹ) کے متعدد علاقوں کی یونین کونسلز ( یو سیز ) میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی کے متعدد علاقوں میں کرونا کے 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد گلبرگ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد کے مخصوص ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

اس دوران مائیکرو لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ہر قسم کے اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن 2 ہفتوں کیلئے نافذ العمل رہے گا، جس کا اطلاق آج بروز جمعہ 23 جولائی سے 6 اگست تک ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نوٹی فیکيشن جاری کرديا گیا ہے۔

مائیکرو لاک ڈاؤن کے دوران تمام تجارتی مراکز اور دفاتر بند رہیں گے۔ صرف ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ تمام ریسٹورنٹس بھی بند رہیں گے، جب کہ ہوم ڈیلوری کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع ہوگی۔

LOCK DOWN

Tabool ads will show in this div