آرمی چیف کی بلاول کو صاحبزادے کے ولیمےمیں شرکت کی دعوت
بلاول سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صاحبزادے کے دعوت ولیمہ میں مدعو کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے ٹیلی فون پر پی پی چیئرمین سے رابطہ کیا اور انہیں ولیمے میں شرکت کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل قومی سلامتی کے اجلاس میں رہنماؤں سے غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کی منگنی پشتونوں میں کی ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے 2 صاحبزادے ہیں۔ ان کے بڑے صاحبزادے سعد کی شادی سال 2018 میں ہوئی تھی۔
BILAWAL
PASHTOON
تبولا
Tabool ads will show in this div