سندھ: ویکسین نہ کرانیوالے افرادکی موبائل سمز بند کرانےکی سفارش

سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ ہوگا
Jul 23, 2021
[caption id="attachment_2250869" align="alignnone" width="800"]Mobile Phone afp فوٹو: اے ایف پی[/caption]

سندھ حکومت نے صوبے میں ویکسین نہ کروانے والے افراد کی موبائل سم بند کرنے کے لیے وفاق سے سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ 23جولائی کو وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کرونا سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کے ذریعے پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق پی ٹی اے تمام لوگوں کو پیغام بھیجے کہ وہ ویکسین کروائیں اور ايک ہفتے کے دوران ويکسين نہ کرانے والوں کی سم بلاک کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ویکسین نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ ہوگا جس کے لیے سیکریٹری فنانس کو اے جی سندھ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ ایک ہزار دو مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ عید کے بعد صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ صوبے میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.3 فیصد ہوگئی ہے۔ ضلع شرقی میں گذشتہ ہفتے میں اوسطاً 29 فیصد کیسز آئے جبکہ کورنگی میں ہفتہ وار 17فیصد، وسطی اور جنوبی میں 15فیصد کیسز ہیں۔

CORONA VACCINE

Tabool ads will show in this div