اٹک: دریائے سندھ سے 2افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

تیسرے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

اٹک میں دریائے سندھ میں ڈوبنے والے تين افراد میں سے دو کی لاشیں نکال لی گئيں جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق دارالسلام کالونی اٹک سے تعلق رکھنے والے تينوں افراد اٹک خورد کے مقام پر پانچ روز قبل دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔

ڈوبنے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جوکہ آپس میں چاچا بھتیجے تھے۔ 25 سالہ چاچا نجیب اللہ اور 10 سالہ وہاب کی لاش نکال لی گئی جبکہ 15 سالہ عثمان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ دریائے سندھ پر عید منانے والوں کا رش ہے جس کے باعث انتظامیہ نے دریا پر ریسکیو حکام اور پولیس نفری کو تعینات کر دیا ہے۔

اہلکار عوام کو نہانے سے منع کرنے میں مصروف ہیں۔

ATTOCK

river indus

Tabool ads will show in this div