مری:سیاحوں کےپاس کروناسرٹیفکیٹ نہ ہونےپر واپس بھیج دیاگیا

شمالی علاقہ جات جانےوالوں کیلیےویکسیشن لازمی قراردی گئی تھی
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کو کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث واپس بھیج دیا گیا۔

مری میں تعینات سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مری میں گھومنے کی غرض سے آئے سیاحوں کے پاس کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مری گھومنے آئے 55فیصد افراد ایسے ہیں جن کے پاس کرونا وائرس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ موجود تھا، 20 فیصد افراد ایسے تھے جن کے پاس دوسری ڈوز لگوانے کے میسجز موجود تھے۔ انہیں مری میں داخلے کی اجازت دیدی گئی۔

سیاحوں کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور منفی کرونا رپورٹ لازمی قرار

سیکورٹی حکام کا کہنا تھا کہ مری میں آئے 25 فیصد افراد کو واپس بھیجا گیا ہے جس کی وجہ کرونا سرٹیفکیٹ نہ ہونا یا ایک بار بھی کرونا ڈوز نہ لگوانا تھا۔

این سی او سی نے 2 ماہ قبل ہی سیاحت سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کی تھیں۔ جس کے مطابق سیاحتی مقامات پرجانے والے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ آنے والے مہمانوں سے کرونا کی منفی رپورٹ سمیت قومی شناختی کارڈ لازمی طلب کریں۔ ویکسینیٹڈ افراد، اپنا مستند ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی جمع کروائیں۔

سیاحت پر جانےوالوں کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار،ڈاکٹرفیصل سلطان

یکم جون 2021 کے بعد ہوٹلوں کا عملہ 50 سال اور زائد عمر کے افراد کےلیے بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کمرہ بک نہیں کرے گا۔ یکم جولائی کے بعد ہوٹلوں کا عملہ 40 سال اور زائد عمر کے افراد کو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر کمرہ کرائے پر نہیں دے سکے گا۔

اس کے علاوہ سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر آنے والے مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پُر کروائے جائیں گے۔ ہیلتھ ڈیکلریشن فارم تمام مسافروں کیلئے پُرکرنا لازم ہوگا۔ سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے مسافر ماسک اور سینیٹائزر کی مناسب تعداد یقینی بنائیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے لیے شمالی علاقہ جات سمیت دیگر شہروں میں جانے والوں کے لیے ویکسینیشن کو لازمی ہوگی۔

یکم اگست سےاندرونِ ملک ہوائی سفرکیلئے ویکسین کی شرط لازمی قرار

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ صرف ان افراد کو سیاحت پر جانے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے ویکسینیشن کروائی ہوگی۔

دوسری جانب این سی او سی یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کےلیے ویکسین لازمی شرط قرار دی گئی ہے۔

COVID NEWS

VACCINE UPDATES

Tabool ads will show in this div