حکیم اللہ ہلاکت سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اہم اجلاس آج ہونگے

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے، اجلاس میں میزائل حملوں کے خلاف قرارداد کی منظوری اور اپوزیشن کی طرف سے شدید احتجاج کا امکان ہے۔ حکومت اپوزیشن کی طرف سے سینیٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرانے کی کوشش کرے گی۔

سینیٹ  کا اجلاس آج ساڑھے تین بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس چار بجے شروع ہوگا، وزیر داخلہ کے رویے کے خلاف سینیٹ میں اپوزیشن کا احتجاج جاری ہے۔ حکومت اپوزیشن کی طرف سے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرانے کی کوشش کرے گی اور اس سلسلے میں حکومت کی چار رکنی کمیٹی اپوزیشن رہ نماؤں سے ملاقاتیں کرے گی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا جس میں میزائل حملوں کے حوالے سے اپوزیشن کا شدید احتجاج متوقع ہے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان میزائل حملوں کے حوالے سے ایوان میں قراد داد پیش کریں گے۔ دونوں ایوانون  میں پاک امریکا تعلقات، وزیر اعظم کے دورہ امریکا اور برطانیہ، ملک میں امن و امان کی صورت حال اور دیگر امور پر بحث کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں تحفظ پاکستان آرڈیننس بل بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے، وزیر داخلہ چوہدری نثار کالعدم طالبان کے ساتھ مذاکرات اور میزائل حملوں کے حوالے سے ایوان میں پالیسی بیان بھی دیں گے۔ سماء

اور

کے

dharna

آج

exercises

bail

اجلاس

explosion

Tabool ads will show in this div