فیس بک چیف بھی مسلمانوں کی حمایت میں بول پڑے
واشنگٹن: فیس بک کے چیف ایگزیکٹومارک زکربرگ مسلمانوں کی حمایت میں بول پڑے،سوشل ویب سائٹ پرپیغام میں مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کا خوف محسوس کرسکتا ہوں۔ پیرس اورکیلی فورنیا میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد یورپ سے امریکا تک مسلمان کمیونٹی کے خلاف شرانگیز مہم پر مارک زکر برگ نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات سے مسلمان بھی خوفزدہ ہیں، دوسروں کے جرائم پرمسلمانوں کوسزا نہیں ملنی چاہیئے۔ دیگربہت سے لوگوں کی طرح فیس بک مالک مارک زکربرگ نے بھی مسلمانوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ مسلمانوں میں پایا جانے والا خوف محسوس کرسکتے ہیں۔ زکر برگ کے مطابق ان کے والدین نے سکھایا ہے کہ جب بھی کسی کمیونٹی کو نشانہ بنایا جائےتواس کا دفاع کرو۔اگر آپ مسلمان کمیونٹی سے ہیں،توبھی آپ کا فیس بک میں ہمیشہ خیرمقدم کیا جائے گااور آپ کے حقوق کیلئے لڑا جائے گا۔ فیس بک چیف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بیٹی کی پیدائش پرایک امید جاگی ہے کہ بہتر دنیا کی تعمیرکی جائے جہاں نفرت نہ ہو۔ سماء