ذوالفقارمرزا کی ایک مرتبہ پھرایم کیوایم اور رحمان ملک پر کڑی تنقید

اسٹاف رپورٹر


کراچی: سندھ کےسابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزا نے پیپلزامن کمیٹی کودوبارہ بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ رحمان ملک میں ہمت ہے تو لیاری آکر امن کمیٹی پر پابندی کا اعلان کریں۔۔ جعلی ڈگری والے بابراعوان سپریم کورٹ کے فیصلےپرریفرنس دائرکرکے کیس الجھادیں گے۔


سندھ کے سابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزا کی شعلہ بیانی کم نہیں ہوسکی ۔  ملک واپس آتے ہی ۔ لیاری میں پریس کانفرنس کر ڈالی ۔۔۔ اورمخالفین کے بعد توپوں کا رخ اپنوں کی طرف بھی کردیا ۔ کہتے ہیں کہ امن کمیٹی نے ان کے کہنے پر  دفاترپیپلزپارٹی کے حوالے کئے تھے ۔  رحمان ملک میں ہمت ہے تو لیاری آکر امن کمیٹی پرپابندی لگانے کا اعلان کریں۔


ذوالفقارمرزا کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دلبرداشتہ ہیں۔ چیف جسٹس ان کو توہین عدالت پر طلب کریں۔ حکومت کسی جماعت کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس نہیں بھیجے گی ۔ اگر بھیجا گیا ۔ توجعلی ڈگری والے بابراعوان ۔۔ کیس کو الجھانے کیلئے عدالت میں آجائیں گے۔


ذوالفقارمرزانےایک بارپھرایم کیوایم پرسنگین الزامات لگائے ۔ ان کا کہنا تھاکہ موقع ملا تو وہ پانچ لاکھ اسلحہ کے لائسنس جاری کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اورماں کے نام پر لیاری سے الیکشن لڑیں گےاوراس کی باقاعدہ مہم چلائیں گے۔ اس سے پہلے ذوالفقارمرزا کراچی پہنچے توائیرپورٹ پرلیاری کے نوجوانوں نےان کا استقبال کیا۔ سماء

اور

کی

پر

ملک

ایک

climate

threats

netanyahu

koreans

Tabool ads will show in this div