اسمبلی ہال میں ولیمہ کراکےغلط کام نہیں کیا،سراج درانی کی ہٹ دھرمی

اسٹاف رپورٹ
کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کہتے ہیں کہ ایوان کے احاطے میں بھتیجے کا ولیمہ کرکے کوئی گناہ نہیں کیا۔ اسپیکر کو لامحدود اختیارات حاصل ہیں لیکن کل سے مفت میں شہرت مل رہی ہے جس پر وہ میڈیا کے شکر گزار ہیں۔

فنکشنل لیگ کے شفیع جاموٹ کا کہنا ہے کہ اسپیکر قانون کا احترام نہیں کرے گا تو کون کرے گا۔

سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کے بھتیجے کے ولیمے کا اہتمام گذشتہ روز اسمبلی کے احاطے میں کیا گیا تھا۔ معاملے میڈیا میں آنے کے بعد اسپیکر آج اجلاس کے لئے اسمبلی پہنچے۔ بے چینی سے منتظر صحافیوں نے جب اسپیکر سے اس معاملے کی وضاحت چاہی تو کہنے لگے وہ کمپنی کی مشہوری پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھتیجے کا ولیمہ کرکے کوئی گناہ نہیں کیا۔ آغا سراج درانی نے چوری اور سینہ زوری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اختیارات بھی بتا دیئے۔ فنکشنل لیگ کے شفیع جاموٹ نے اسمبلی میں شادی کی تقريب کو افسوس ناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپيکر ایوان کا احترام نہیں کرے گا تو کون کرے گا۔

ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے کہا کہ ایوان میں شادی مناسب اقدام نہیں، صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے پی پی رہ نما اسپیکر کا دفاع کرتے نظر آئے،
اسمبلی کے ارکان کی اکثریت نے ایوان میں شادی کی تقریب کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ شہریوں کو قانون کی پاسداری کا درس دینے والے معزز ارکان پارلیمنٹ پر بھی قانون کا احترام لازم ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ قانون سازی کرنے والے ہی اگر قانون شکنی پر اتر آئیں تو ملک و قوم کی بھلائی کے دعوے دھرے رہ جائیں گے۔ سماء

میں

کی

law

judge

putin

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div