ڈونلڈ ٹرمپ پر برطانیہ کے دروازے بند ہونے لگے

720x405-GettyImages-481233084

واشنگٹن:امريکہ ميں مسلمانوں کا داخلہ بند کرنےکے خواہش مندڈونلڈٹرمپ پربرطانيہ کےدروازےبندہونےلگے۔

ڈیڑھ لاکھ سے زائد برطانوی شہریوں نے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے امریکہ کی صدارت کے خواہشمند سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ  کی برطانيہ آمد روکنےکيلئے 2 لاکھ شہریوں نے ایک آن لائن پٹیشن پر دستخط کر دیے۔ پٹیشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ لندن کےمئیربھی امريکی صدارتی اميدوارکےبيان سےخوش نہيں۔

مزید پڑھیے: امریکی صدارتی امیدوار کا مسلمانوں کےداخلے پر پابندی کا مطالبہ

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ بات اہم ہے کہ برطانیہ میں کسی بھی پٹیشن پر اگر ایک لاکھ سے زائد افراد دستخط کر دیں تو برطانوی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث لازمی ہو جاتی ہے۔

MUSLIMS

British parliament

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div