مونس الٰہی وفاقی وزیر بن گئے، عہدے کا حلف اٹھالیا

صدر مملکت نے وزیر آبپاشی سے حلف لیا
Jul 19, 2021

چوہدری مونس الٰہی نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، بطور وزیر آبپاشی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مسلم لیگ ق کے رہنماء کی بطور وفاقی وزیر حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مونس الٰہی سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

چوہدری مونس الٰہی کی بطور وفاقی وزیر آبی وسائل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ سے وفاقی کابینہ میں دو وزارتیں دینے کا وعدہ کیا گیا، اسے وعدے کے تحت مونس الٰہی کو 13 جولائی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Monis Elahi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div