محکمہ صحت سندھ کی صوبے میں10روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز

کراچی میں کروناکےمثبت کيسزکی شرح 23 فيصدسےبڑھ گئی

محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں 10 روز کے لئےمکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی ہے۔

سندھ میں کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں صوبے میں 10 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پر فیصلہ متوقع ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1236 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کرونا کے مثبت کيسز کی شرح 23 فيصد سے بڑھ گئی ہے۔

 ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ سخت فیصلےکرتے ہیں تو کچھ لوگ سیاست چمکانے آجاتے ہیں۔ سندھ حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے ديا ہے۔

کرونا کی قسم ڈيلٹا وائرس کا پھيلاؤ شديد ہونے سے ملک بھر میں نئے مثبت کیسز میں 50 فیصد ڈیلٹا کے رپورٹ ہونے لگے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 48 ہزار 800 سے زائد نئے ٹیسٹ ہوئے اور 2 ہزار 607 مثبت رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے50 فیصد ڈیلٹا کے کیسزسامنے آئے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا زدہ ایک مریض کم ازکم 4 دیگرافراد کو متاثر کررہا ہے۔پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا کا پھیلاؤ تشویشناک ضرور ہے لیکن ابھی تک اس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر نوشین حامد کے مطابق کوئی بھی ویکیسن 100 فیصد کارآمد نہیں، البتہ ویکسین لگوانے والے افراد اگر ڈیلٹا کا شکار ہو بھی جائیں تو وائرس کے اثرات کی شدت ان پر کم ہوگی۔

اس کے علاوہ این سی او سی نے بتایا ہے کہ 24  گھنٹوں میں 2 ہزار 452 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.95 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ  سندھ میں 18 اموات ہوئیں۔ پنجاب میں 10 اموات ہوئیں۔ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 1، 1 مریض کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 811 ہو گئی ہے۔

LOCK DOWN

Tabool ads will show in this div