ملک میں ڈیلٹا وائرس کا پھیلاؤ شدید ہونے لگا

مثبت کیسز میں 50فیصد ڈیلٹا کے رپورٹ ہوئے

Delta Various Overall 0800 ISB PKG 18-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/Delta-Various-Overall-0800-ISB-PKG-18-07.mp4"][/video]

کرونا کی قسم ڈيلٹا وائرس کا پھيلاؤ شديد ہونے سے ملک بھر میں نئے مثبت کیسز میں 50 فیصد ڈیلٹا کے رپورٹ ہونے لگے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 48 ہزار 800 سے زائد نئے ٹیسٹ ہوئے اور 2 ہزار 607 مثبت نکلے جس میں سے 50فیصد ڈیلٹا کے کیسز سامنے آئے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا زدہ ایک مریض کم از کم 4 دیگر افراد کو متاثر کر رہا ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا کا پھیلاؤ تشویشناک ضرور ہے لیکن ابھی تک اس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر نوشین حامد کے مطابق کوئی بھی ویکیسن 100 فیصد کارآمد نہیں، البتہ ویکسین لگوانے والے افراد اگر ڈیلٹا کا شکار ہو بھی جائیں تو وائرس کے اثرات کی شدت ان پر کم ہوگی۔

اسلام آباد میں بھی مثبت کیسز 2 ہفتے میں کئی گنا بڑھ گئے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وبا پھیلنے کی شرح ایک سے بڑھ کر 8فیصد تک جا پہنچی اور نئے کیسز میں 40فیصد مریض ڈیلٹا کے ہی ہیں۔

DELTA VIRUS

Tabool ads will show in this div