عازمینِ حج منیٰ سےمیدان عرفات پہنچنا شروع

مسجد نمرہ میں خطبہ حج ادا کریں گے
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/Hajj-First-Day-Pkg-19-07-ZOHAIB.mp4"][/video]

عازمینِ حج نماز فجر کی نماز کے بعد منیٰ سے میدان عرفات پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، جس کے بعد مسجد نمرہ میں شیخ بندر بن عبد العزیز خطبہ حج دیں گے۔

خطبہ حج اردو سمیت 10 زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ براہ راست پیش کیا جائے گا۔ جس کے بعد حجاج ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کرکے پڑھیں گے۔

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر

غروب آفتاب کے بعد نماز مغرب ادا کیے بغیر حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے اور پھر مزدلفہ میں حجاج مغرب اور عشا کی نمازیں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ادا کریں گے۔

گزشتہ روز مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمینِ حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچے تھے، جہاں عازمین رات بھر عبادات میں مصروف رہے۔

حج کے بنیادی مناسک کی ادائیگی آج سے شروع ہوگی

اس سے قبل 9 ذی الحجہ کو غلافِ کعبہ یعنی (کسوہ) کو تبدیل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سال کرونا کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

HAJJ 2021

Manasik Hajj

Tabool ads will show in this div