پشاور: پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے 2ساتھیوں کوقتل کردیا

نامعلوم افرادکی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

3 POLICEMAN KILLED PSH PKG 18-07

پشاور دوران پور کے قرنطینہ سینٹر ميں پوليس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے دو ساتھی اہلکاروں کو قتل کر دیا۔

سی سی پی او احسن عباس کے مطابق تینوں اہلکاروں کی کسی بات پر بحث ہوئی اور پھر لڑائی ہوگئی جس پر اہلکار عباس نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا۔

سب انسپکٹر سمیت دو اہلکاروں کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ سی سی پی او احسن عباس کا کہنا ہے کہ معاملے کے تمام پہلو دیکھ رہے ہیں کہ کوئی ذاتی دشمنی ہے یا پھر دہشت گردی کا واقعہ، تفتیش شروع کر دی ہے۔

جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

POLICEMEN

Tabool ads will show in this div