غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر

ہر سال کی طرح رواں سال بھی 9 ذی الحجہ کو غلاف کعبہ (کسوہ) کو تبدیل کردیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق غلافِ کعبہ کی تبدیلی میں 200 سے زائد ہنرمندوں نے حصہ لیا جبکہ غلاف میں670 کلو خالص سونا اور ریشم استعمال کیا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کی اونچائی 14 اور لمبائی 47 ميٹر ہوتی ہے۔ رواں سال غلافِ کعبہ کی تیاری میں 20لاکھ ریال لاگت آئی ہے جو پاکستانی روپے میں 8 ارب،50 کروڑ47 لاکھ 32 ہزار132 روپے بنتی ہے۔
کرونا کی عالمی وبا کے باعث علاف کعبہ کی تبدیلی کا وقت تبدیل کیا گیا تھا۔
The process of replacing the Kiswah (covering) of the Ka'bah. #Hajj 2021 pic.twitter.com/F3KYHeGmbY
— ???????? (@HaramainInfo) July 19, 2021
مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمین آج بروز پیر 19 جولائی کو خیموں کے شہر منیٰ پہنچیں گے۔
یاد رہے کہ حج کے پہلے دن 8 ذی الحج کو ظہر سے لے کر 9 ذی الحجہ کی فجر تک پانچوں نمازیں منیٰ میں ادا کرنی ہوتی ہیں۔ بعد ازاں عرفات کا رخ کیا جاتا ہے۔
Kiswah Change At Masjid Al Haram pic.twitter.com/Rx172syuMR
— ???????? (@HaramainInfo) July 18, 2021
حج کا دوسرا دن 9ویں ذی الحجہ حج کو ہوتا ہے۔ سورج طلوع ہونے كے بعد حجاج کرام عرفات كى طرف روانہ ہوتے ہیں، وہاں ظہر اور عصر كى نمازيں ادا كرتے ہیں۔ اس دن عرفات کے میدان میں ٹھہرنے کو وقوفہ عرفہ کہا جاتا ہے اور اصل حج کا دن یہی ہوتا ہے، یعنی اگر کوئی شخص وقوفہ عرفہ کے علاوہ تمام مناسک ادا کرلے تب بھی اس کا حج ادا نہیں ہوگا۔
— ???????? (@HaramainInfo) July 18, 2021
بعد ازاں غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام عرفات سے مزدلفہ کی طرف روانہ ہوتے ہیں اور مغرب و عشاء كى نمازيں مزدلفہ پہنچ كر ایک ساتھ ادا كرتے ہیں۔ حجاج مزدلفہ میں رات گذارتے اور یہاں رمی جمرات کے لیے کنکریاں اکھٹی کرتے ہیں۔
حج کے بنیادی مناسک کی ادائیگی آج سے شروع ہوگی
واضح رہے کہ اس سال کرونا کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔