کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش، موسم خوشگوار

آئندہ 24گھنٹوں میں ہلکی بارش متوقع
Jul 19, 2021
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
[caption id="attachment_2334094" align="alignnone" width="800"]Khi dark clouds on sky فوٹو: آن لائن[/caption]

کراچی کے مختلف علاقوں ميں صبح سویرے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر 19جولائی کی صبح گلشن اقبال، گلستان جوہر، شاہراہِ فیصل، پی ای سی ایچ ایس، کورنگی، ڈیفنس اور کلفٹن میں بوندا باندی سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 89فیصد ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 20ناٹیکل میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ کراچی میں کچھ روز قبل مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل مکمل ہوچکا ہے۔

Tabool ads will show in this div