کراچی:پاکستان کا سب سے بڑا کرونا ویکسینیشن سینٹر بند

ڈیٹا آپریٹرز نے ہڑتال کردی

Expo Center

کراچی میں ملک کا سب سے بڑا کرونا ویکسینیشن سینٹر ڈیٹا آپریٹرز کی ہڑتال کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

ہفتے کو کراچی ایکسپو سینٹر میں کرونا ویکسینیشن سینٹر میں کام کرنے والے ڈیٹا آپریٹرز نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کردی ہے۔

ایکسپو سینٹر میں ایک شفٹ میں 65 ڈیٹا آپریٹر کام کرتے ہیں اور ان کی تین شفٹ ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی ہے اور جب تک تنخواہیں نہیں ملیں گی، کام نہیں کریں گے۔ ہڑتال کے باعث ویکسینیشن کے لیےایکسپو سینٹر آنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

VACCINATION CENTERS

Tabool ads will show in this div