والدین کے انتقال کے بعد بھون بام کی پہلی پوسٹ

گزشتہ ماہ ان کے والد اور والدہ وفات پاگئے تھے

بھارت کے مشہور یوٹیوبر بھون بام نے والدین کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کی ہے ۔

گزشتہ ماہ بھون بام ( بی بی کی وائنز ) کے والدین ایک ہی ماہ کے دوارن کرونا کے باعث وفات پاگئے تھے ۔

بھون نے آج انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی کو شروع سے جینا سیکھ رہا ہوں امید ہے کہ میں اس پر فخر کروں گا۔

اس سے قبل والدین کے ہمراہ کئی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ ’کرونا نے میری لائف لائن چھین لیں، والدین کے بغیر کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہے گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینے میں سب بکھر گیا، گھر، میرے خواب سب ختم ہوگیا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ میرے والدین میرے ساتھ نہیں ہیں، اب شروع سے جینا سیکھنا پڑے گا لیکن اب جینے کا دل نہیں کررہا۔

BHUVAN BAM

Tabool ads will show in this div