پہلا ٹی20: پاکستان، انگلینڈ آج مدمقابل آئیں گے

میچ پاکستانی وقت کےمطابق ساڑھے10 بجےکھیلا جائےگا
فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان اور انگلینڈ آج تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے میں آج مدمقابل آئیں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹی20 میچ آج ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کےمابین اب تک 15میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں انگلیںڈ کو واضح سبقت حاصل ہے، انگلش ٹیم نے 10 مقابلے اپنے نام کیے ہیں جبکہ قومی ٹیم صرف 4 میچز جیت سکی ہے جبکہ ایک میچ بےنتیجہ رہا۔

پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان پہلا ٹی20 میچ 2006 میں کھیلا گیا تھا جبکہ آخری میچ 2019 میں ہوا۔

پہلا ٹی20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10بجے شروع ہوگا۔

ٹی20 سیریز سے قبل تین ایک روزہ ون ڈے میچوں کی سیریز میں انگلش شیروں نے شاہینوں کو تین صفر سے وائٹ واش کیاتھا۔

ENGLAND

Tabool ads will show in this div