انسانیت سوز واقعہ،بااثر افراد کا میاں بیوی پرسرعام بدترین تشدد

DASKA TORTURE 1700 PKG HASSAN ABBAS 09-12 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/12/DASKA-TORTURE-1700-PKG-HASSAN-ABBAS-09-12.mp4"][/video] ڈسکہ : ڈسکہ میں بااثر افراد نے ظلم کی انتہا کردی، ضعیف میاں بیوی کو کھمبے سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، بااثر افراد نے نہ صرف قید کرکے بری طرح مارا پیٹا بلکہ منہ کالا کرکے تذلیل کا نشانہ بھی بنایا۔ ڈسکہ میں انسانیت شرما گئی، بااثر ذمیندار نے کھمبے سے باندھنے کے بعد میاں بیوی  پر بری طرح تشدد کیا، جب اس پر بھی بس نہ ہوئی تو منہ کالا کردیا، بااثر افراد نے گزشتہ روز متراں والی میں خود ہی عدالت لگائی اورخود ہی فیصلہ کر ڈالا۔ لڑکی بھگانے کا الزام لگایا اور سرعام تذلیل کے بعد اپنی حویلی میں قید رکھا، پولیس حسب روایت لاعلم رہی، ظلم ہوتا رہا مگر کوئی بچانے نہ آیا، سماء نے مظلوموں کی آواز اٹھائی مگر تاحال ایف آئی آر نہ کٹی۔ گاؤں والوں کے مطابق میاں بیوی پر تشدد ووٹ نہ دینے پر کیا گیا۔ ان کا قصور بس یہ تھا کہ وہ نومنتخب آزاد کونسلر فیض چیمہ کو ووٹ نہیں ڈال سکے، گاؤں والوں کے مطابق تصویر میں پینٹ شرٹ پہنا زمیندار فیض چیمہ ہے جو میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ سماء

Punjab Elections

Torture Case

Tabool ads will show in this div