کروناوائرس: ابوظہبی میں لاک ڈاؤن کےنفاذ کا اعلان

عوام کو دوا یاضروری اشیاء کےعلاوہ باہرنہ نکلنےکی ہدایت کی ہے
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

کرونا کیسز بڑھنے کےپیش نظر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں 19جولائی سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے گا۔

ابوظہبی میں 19 جولائی سے رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک لاک ڈاؤن رہےگا۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ حکومتی اعلامیے کے مطابق لاک ڈاؤن کے اوقات کے دوران ابوظبی میں جراثیم کش اسپرے (سٹرلائزیشن) کیا جائے گا۔ اس دوران ٹریفک اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام اس دوران  دوا یا ضروری اشیاء لانے کے علاہ کسی صورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

یواےای جانے والے پاکستانیوں کیلئے کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار

واضح رہے کہ جمعرات تک امارات میں کرونا وائرس کے 6 لاکھ 56 ہزار 354 کیسز اور ایک ہزار 885 اموات ہوئی ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں کے لیے یکم اگست سے کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا ہے۔

نادرا کا سرٹیفیکیٹ یو اے ای سفارت خانے سے تصدیق کرانا لازمی ہوگا جبکہ پاکستانی عام مسافروں سمیت سفارتکار اور اہلخانہ پر بھی تصدیق شدہ کرونا سرٹیفکیٹ کی شرط ہوگی۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان پرسفری پابندی میں توسیع کردی

گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت بھارت، زیمبیا، ویتنام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائیجیریا اور جنوبی افریقا سمیت 13 ممالک کی پروازیں 21 جولائی تک معطل کردی تھیں۔

UNITED ARAB EMIRATES

Tabool ads will show in this div