اہم خبر: ملک میں کروناکیسز کی شرح 6فیصد سےمتجاوز

مزید 31 اموات رپورٹ ہوئیں
News-Outlook_urdu-version

سولہ جولائی کی اہم خبروں کا احوال:۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح تیزی سے بڑھنے لگی، ملک میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 31 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران دو ہزار 327 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6.17 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 22ہزار 720 ہوگئیں۔

کوئٹہ میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد ہوگئی۔ ڈيلٹا ويرينٹ کے 16 کيسز سامنے آگئے۔ کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے کا فيصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت 5.40 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری دیدی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔ اضافے کےبعد پیٹرول کی فی لیڑ قیمت 118 روپے 9 پیسے ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، کیروسین آئل 1.39 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 1.27 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

مظفرآباد ميں مشتعل نوجوانوں کی تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈاپور کا قافلہ روکنے کی کوشش، نوجوانوں نے قافلے پر انڈے اور پتھروں کی بارش کردی۔ مشتعل افراد کو روکنے کے لیے وفاقی وزیر کے سیکیورٹی گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی۔

افغانستان میں امن کےلیے پاکستان نے تمام تر کوششیں تیزکردیں، افغان امن عمل کےلیے کل اسلام آباد میں کانفرنس ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان اورافغان صدراشرف غنی کی ملاقات کریں گے۔ افغان صدر کی جانب سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی گئی تھی۔

افغان طالبان نے قيديوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی کی پيشکش کردی،طالبان کا کہنا ہے کہ 3 ماہ کے لیے جنگ کا سلسلہ روکنے کو تیار ہیں لیکن اس کے بدلے ان کے قیدیوں کو رہا کیا جائے لیکن افغان حکومت نے طالبان کی یہ شرط ماننے سے انکار کردیا۔ طالبان نے اپنے اہم رہنماؤں کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے خارج کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

حج کيلئے عازمين کی مکہ مکرمہ آمد کا آغاز کل سے ہوگا۔ ۔ہفتے کی رات سے حج کے ارکان کی باقائدہ ادائيگی شروع ہوگی۔ پير کے روز وقوف عرفہ ادا کيا جائے گا۔ کرونا کی عالمی وبا کے باعث صرف 60 ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کريں گے۔ مسجدالحرام سے ميدان عرفات اور مزدلفہ کيلئے خصوصی بس سروس چلائی جائےگی۔

پاکستان اور انگلینڈ کےمابین سیریز کا پہلا ٹی20 میچ آج ناٹنگھم ميں کھيلا جائے گا۔ اس سے قبل تین ایک روزہ ون ڈے میچوں کی سیریز میں انگلش شیروں نے شاہینوں کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

COVID-19

Coronavirus Cases

Tabool ads will show in this div