کراچی میں ساؤتھ افریقن ویرئینٹ کی بھی موجودگی کا انکشاف

ڈیلٹا وائرس95 ممالک میں موجود ہے
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

معاون صحت ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کراچی ڈیلٹا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ کراچی میں ساؤتھ افریقی ویریئنٹ کی موجودگی کی بھی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

اسلام آباد میں سینیٹ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا ویکسین تیار کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں 24 ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

چینی ویکسین کینسائنو سے متعلق انہوں نے بتایا کہ کینسائنو کا ایک ٹرائل پاکستان میں ہوا ہے، جس سے متعلق ڈیٹا قومی ادارہ صحت کے پاس بھی موجود ہے۔ کینسائنو ٹرائل میں لوگوں نے اپنی رضا سے ویکسین لگوائی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر اور ڈیلٹا ویریئنٹ کے متعدد کیسز سامنے آنے پر انہوں نے بتایا کہ ڈیلٹا کے کیس اسلام آباد اور کراچی میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں ساؤتھ افریقن ویرئینٹ بھی موجود ہے۔ 95 ممالک میں ڈیلٹا وائرس موجود ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں مزید 65 افراد میں کرونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سے متعلق بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی میں تحقیق کی گئی ہے۔ پروفیسر اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2062 نموں کی جانچ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں 163 نمونے مثبت آئے، جب کہ ان میں سے 65 نمونے ایسے ہیں جن میں کرونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کی نشاندہی ہوئی ہے۔

COVID

DELTA

Tabool ads will show in this div