کراچی:بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام،1ملزم ہلاک،1زخمی

ملزم کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی

کراچی کےعلاقے کورنگی کے ایریا مارکیٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

جمعرات کی صبح کورنگی میں بینک کی عمارت میں مسلح ملزمان گھس آئے اور عملے کو یرغمال بنالیا۔ ملزمان کی جانب سے بینک لوٹنے کے دوران پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ڈاکؤوں نے گارڈز کا اسلحہ چھین کر پولیس سے  فرار ہونے کے لئے راستہ مانگا۔ملزموں نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی۔

پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک اور ایک زخمی ہوکر دیگر 2 ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگیا۔ہلاک ملزم کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق شجاع آباد ملتان سے تھا۔

ایس ایس پی کورنگی کےمطابق پولیس نے بینک لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ فائرنگ سے اطراف کے علاقے میں بھی بھگدڑ مچ گئی تاہم کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے اسلحہ اور موٹرسائیکلیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Tabool ads will show in this div