اسلام آباد:خاتون کوبلیک میل کرنےکا ایک اور واقعہ رپورٹ

ایک ملزم گرفتار،دوسرا فرار
Islamabad-police-2 فوٹو: آن لائن

اسلام آباد میں خاتون کی نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میلنگ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرليا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو ریپ اور بلیک میل کا نشانہ بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے تاہم ملزم کے ایک اور ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے نوکری کے بہانے لڑکی کو کوہاٹ سے اسلام آباد بلا کر مبینہ ریپ کا نشانہ بنایا جبکہ نازیبا تصاویر بنا کر خاتون کو بلیک میل بھی کیا۔

سیکٹرجی سیون کی رہائشی خاتون نے تھانہ آبپارہ میں بلیک میلر حفیظ اور عبدالصبور کے خلاف درخواست دی تھی، جس کے بعد ملزمان کےخلادف مقدمہ درج کیاگیا۔

اسلام آباد:لڑکے،لڑکی کوبرہنہ کرکےتشدد کرنےوالا مرکزی ملزم گرفتار

ایس پی سٹی رانا عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے ہمارے پاس درخواست دی کہ دو افراد انہیں ہراساں کررہے ہیں اور نازیبا تصاویر مختلف جگہوں پر لگارہے ہیں۔ جس پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم پہلے اسے ہاسٹل کے کمرے میں بند کرکے چلا گیا اور آدھی رات کے قریب واپس آکر مبینہ ریپ کا نشانہ بنایا۔

لڑکا،لڑکی تشدد کیس:ملزمان نےڈھائی گھنٹےویڈیو بنائی، سرکاری وکیل

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کو دھمکیاں اور برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم عثمان مرزا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

BlackMailing

Usman Mirza

Tabool ads will show in this div