حکومت قومی ایئرلائن کیلئےسکوک بانڈز جاری کرے گی

سکوک بانڈز کے ذریعے 20 ارب روپے فنڈز کا حصول
PIA-1 فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے پی آئی اے کیلیے 20 ارب روپے کے فنڈز حاصل کرنے کیلیے سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے قومی ائیرلائن کی مالی ضروریات پوری کی جائیں گیں۔

دستاویزات کے مطابق سکوک بانڈز کی مدت 10 سال کی ہوگی اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی صورت میں گرین شو آپشن کے تحت مزید 5 ارب روپے کے سکوک بانڈز فروخت کیے جاسکیں گیں۔ یہ بانڈز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی لسٹ ہوں گیں اور اس رقم سے پی آئی کی مالی ضروریات پوری کیں جاسکیں گیں۔

سکوک بانڈز ایک اسلامی مالیاتی سرٹیفیکیٹ ہے جو کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان جاری کرتا ہے جب کہ اسلامی مالیاتی ادارے اور سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں یہ بانڈز خرید کر اس کے عوض حکومت کو رقم دیتی ہیں جو حکومت مالی خسارہ کم کرنے اور دیگر منصوبوں پر خرچ کرتی ہے۔

 ان بانڈز کے اجرا سے قبل کاغذی ضمانت کے بجائے کسی منافع بخش اثاثے کو بطور ضمانت رکھوایا جاتا ہے جس کی مالیت حکومت کی جانب سے حاصل کی گئی رقم کے برابر ہوتی ہے۔ حکومت اس رقم کے عوض سرمایہ کار کو سود کے بجائے منافع ادا کرتی ہے۔

SUKUK BONDS

pti govt

Tabool ads will show in this div