احتیاط نہ کی گئی تومکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے،ڈاکٹرعطاالرحمان

کرونا کی نئی قسم پرانی اقسام سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے
Jul 15, 2021

ڈاکٹرعطا الرحمان نے کہا ہے کہ اگراحتیاط نہ کی گئی تو ڈیلٹیا ویرینٹ کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے تاہم فوری طور پر اس کا امکان نہیں ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی ابھی تک کامیاب رہی ہے۔

کرونا ٹاسک فورس کےسربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے بتایا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح 10 سے 50 فیصد کے درمیان ہے اور ہر ہفتے تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کرونا کا یہ ویرینٹ جہاں پہنچا،تیزی سے چھاگیا ہے۔

ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ کرونا کے اس ویرینٹ سے بلیک فنگس بھی ہورہا ہے اور لوگ اپنی آنکھیں کھو رہے ہیں۔ کرونا ویکسین کے ساتھ ایس او پیز کی پاسداری بھی ضروری ہے۔

ڈاکٹر عطا الرحمان نے مزید بتایا کہ کرونا کی تمام ویکسین ڈیلٹا اور ڈیلٹا پلس ویرینٹ سے کسی حد تک محفوظ رکھتی ہیں تاہم کرونا ہونے کا امکان رہتا ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ نیا ویرینٹ انسانی ہڈیوں کو متاثر کرنے کے ساتھ  پھیپھڑوں اور آنتوں پر حملہ کرتا ہے اور تیزی سے جسم کے اندر سرایت کرتا ہے۔ کرونا کی نئی اقسام ہر دو سے تین ماہ میں آرہی ہیں۔ کرونا کی نئی قسم پرانی اقسام سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

LOCK DOWN

Tabool ads will show in this div