چنیوٹ کےمقام پردریائےچناب میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ

فلڈ ریلیف کیمپ قائم

ڈپٹی کمشنرچنیوٹ نے دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ڈپٹی کشمنر سید مسعود نعمان نے بتایا کہ ہیڈمرالہ سے پانی کا ریلا قادرآباد سے ہوتا ہوا چنیوٹ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ چنیوٹ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 32ہزارکیوسک ہوگئی ہے۔ قادر آباد کےمقام پر اپ اسٹریم میں 80 ہزار کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں 60ہزار کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے 3 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردئیےہیں۔انتظامیہ نےفلڈوارننگ دیتےہوئے ہوئے تمام محکموں کو ریڈالرٹ جاری کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنےکےلئےہرلمحہ تیار ہیں۔

Chenab

Tabool ads will show in this div