کراچی: کریکر دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

ملزم کو ایئرپورٹ کے علاقے سےگرفتار کیاگیا
بشکریہ کراچی پولیس
بشکریہ کراچی پولیس
بشکریہ کراچی پولیس

کراچی کے مختلف علاقوں میں کریکر دھماکے کرنے والے مزکزی ملزم رمیش کمار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس اور حساس اداروں نے منگل 13 جولائی کو مشترکا کارروائی کے دوران جئے سندھ متحدہ محاذ کے کارکن رمیشن کمار کو ایئرپورٹ کے علاقے بھٹائی کالونی سے گرفتار کر لیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ملزم شفیع برفت کا قریبی ساتھی اور بم بنانے کا ماہر ہے۔ ملزم نے سال 2010 سے 2015 کے دوران کراچی میں 38 سے زائد تخریب کاری کی وارداتوں میں کریکر اور دستی بموں کا استعمال کیا۔

دوران تفتیش ملزم نے اعترافی بیان میں بتایا کہ اسے تمام دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے احکامات شفیع برفت سے ملتے تھے جو جرمنی میں مقیم ہے۔ ملزم ملک دشمن خفیہ ایجنسیوں کیلئے کام کرتا ہے۔

گرفتار ملزم سے متعدد دستی بم، شناختی کارڈ اور موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے، جس کے بعد مزید انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔

KARACHI OPERATION

MasterMind

JSMM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div