وفاقی کابینہ میں توسیع کردی گئی

چوہدری مونس الٰہی وفاقی وزیر بن گئے

وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں توسیع کردی گئی، چوہدری مونس الٰہی کو وزیر بنادیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے اپنی اتحادی جماعت ق لیگ کے سربراہ چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی کو وفاقی وزیر بنادیا۔

سماء ٹی وی کے مطابق چوہدری مونس الٰہی کو وزارت آبی وسائل کا قلمدان دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے پاس وفاقی کابینہ میں دو عہدے ہوگئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ سے کابینہ میں دو اراکین شامل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

وزارت آبی وسائل کا قلمدان اس سے قبل فیصل واؤڈا کے پاس تھا، تاہم سینیٹر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں مزید رد و بدل کا امکان ہے، کچھ وزارتوں میں تبدیلی جبکہ نئے وزرائے مملکت بھی بنائے جاسکتے ہیں جبکہ زلفی بخاری کو بھی دوبارہ اوورسیز پاکستانیوں کے امور کا قلمدان دیا جاسکتا ہے۔

Monis Elahi

PM IMRAN KHAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div