لاہور: موبائل سم ہيک کرکے شہریوں کولوٹنے والا گينگ گرفتار

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
Jul 13, 2021
[caption id="attachment_2181779" align="alignnone" width="800"]Lahore-police-4 فوٹو: آن لائن[/caption]

شہريوں کے موبائل فونز کو سم کے ذريعے ہيک کرکے بینک اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کرنے والے چار افراد کو گرفتار کرليا گيا۔

گينگ کے ملزمان شہريوں کو ان کے بینک اکاوئنٹ کے بم دھماکے ميں استعمال ہونے پر دھمکا کر رقم بٹورتے تھے۔ ملزمان کہتے تھے کہ آپ کا اکاؤنٹ جوہر ٹاون بم دھماکے میں استعمال ہوا ہے اس طرح ڈرا دھمکا کے پیسے لیتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے حساس ادارے کا افسر بن کر شہری محمد رفیق سے 55لاکھ روپے مانگے۔ گرفتار 4ملزمان ایک سال سے مختلف شہریوں سے وارداتیں کر رہے تھے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

Tabool ads will show in this div