آزاد کشمیر کافیصلہ عمران خان کےحق میں ہے، مراد سعید

قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25جولائی کو ہونگے
Jul 13, 2021

Murad Saeed Speech Ptv 13-07

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے آزاد کشمیر میں کچھ نہیں کیا اور اب آزاد کشمیر کا فیصلہ عمران خان کے حق میں ہے۔

کہوٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اس وقت ن لیگ کا وزیراعظم ہے اس کے باوجود دھاندلی کا ڈرامہ کر رہی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن دھاندلی کا شور مچا رہی ہے لیکن مسئلہ دھاندلی نہیں آپ کے کرتوت آپ کی شکست کی وجہ بن رہے ہیں۔ سارا ن لیگی خاندان باہر مفرور اور کشمیری ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تین تین باریاں لینے والوں نے آزاد کشمیر میں اسپتال تک تعمیر نہیں کروایا۔ آج بھی ن لیگ کی حکومت آزاد کشمیر میں ہے لیکن صورتحال سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز عوام کے ٹیکسز پر پلتے ہیں جبکہ ان لوگوں کا غریبوں سے اتنا تعلق ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور درجن کا آلو سے ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے امریکا کو اڈے نہ دینے کی بات کی اس وقت بلاول پاکستان سے نو دو گیارہ ہوگیا اور امریکا پہنچ گیا۔ انہوں نے کہ اکہ تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25جولائی کو منعقد ہوں گے۔

ELECTION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div