سندھ کی اہم شخصیات آئندہ چندماہ میں پی ٹی آئی میں شامل ہونگی،حلیم عادل

بلاول بھٹو اورآصف علی زرداری پر کڑی تنقید

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تو آصف زرداری سے بڑے اور تربیت یافتہ کرپٹ رہنما ہیں۔

سماء کو خصوصی انٹرویو میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری پر کڑی تنقید کی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں جرم کی حکومت ہے اور اب تک 2 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوچکی ہے۔بے نظیربھٹو کی شہادت پر ریکارڈ کو آگ لگواکر 10 لاکھ ایکڑ کا جعلی کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بنایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کو حکومت اور کرپشن کا خمار 40 سال کی عمر میں چڑھا لیکن بلاول کو 18 سال میں ہی ایک طرف پھوپھی اور دوسری طرف ٹپی مل گئے۔

حلیم عادل نے کہا کہ بلاول دور میں سندھ میں کرپشن 90 فیصد سے زائد بڑھی۔ اپوزیشن لیڈر نے دعویٰ کیا کہ سندھ کی اہم شخصیات آئندہ چند ماہ میں پی ٹی آئی کا حصہ بنیں گی۔ وزیراعظم سندھ پر ایڈوائزری کمیٹی بنائیں گےاور ارکان کی بات خود سنیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے خاتمے پر ان کا ٹھکانہ جیل ہوگا۔

ASIF ALI ZARDARI

BILAWAL BHUTTO

HALEEM ADIL SHEIKH

Tabool ads will show in this div