کراچی،اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذکیاجائیگا، این سی اوسی

ملک میں کرونا وائرس کیسز بڑھ رہے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے جن شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گلگت، مظفر آباد، اسکردو شامل ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں یکم جولائی سے کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

این سی او سی نے مزید کہا ہے کہ ایسے علاقے جہاں کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں، زیادہ یا کم آبادی کی تخصیص کئے بغیر وہاں لاک ڈاؤن لگانا چاہئے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 تک پہنچ گئی جبکہ اس دوران 15مریض انتقال کر گئے۔

COVID NEWS

COVID NEWS.GOVERNMENT UPDATE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div