اسلام آباد تشدد کیس:عثمان مرزا گینگ کےمزیدمظالم کا انکشاف

متاثرہ جوڑے نےبیان قلمبندکرادیا

اسلام آباد میں ملزم عثمان مرزا اور اس کے ساتھیوں کے تشدد کا شکار ہونے والے لڑکا لڑکی پولیس سے تعاون کرنے پر آمادہ ہوگئے جس کے بعد پولیس نے دونوں کے بیانات قلمنبد کرلیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن افضال کوثر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے لڑکی کے ساتھ ریپ بھی کیا تھی اور متاثرہ لڑکی کے بیان کے بعد ایف آئی آر میں مزید دفعات کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشن کا کہنا تھا کہ مقدمے میں بھتہ، پیسے چھیننے اور ریپ کی دفعات شامل کررہے  ہیں جس سے ملزمان کے خلاف کیس مزید مضبوط ہوگا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عثمان مرزا کے موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ اب تک مرکزی ملزم سمیت گرفتار ہونے والوں کی  تعداد 6 ہوچکی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشن کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکا اور لڑکی کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے اور دونوں متاثرین پولیس کے ساتھ ہر قسم تعاون پر آمادہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث کسی بھی ملزم کو نہیں چھوڑا جائے گا اور تمام ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

islamabad police

Usman Mirza

Tabool ads will show in this div