سندھ ہائیکورٹ میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دونوں فريقين کےوکلاکوتحریری دلائل جمع کرانے کا حکم
SKR KHURSHEED SHAH PKG 12-10 Mukkaram

سندھ ہائيکورٹ نے پيپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

پیر کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس ميں پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس امجد ستہو نے ڈائریکٹر نیب سکھر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر صاحب آپ سکھر سے آئے ہیں،عدالت آتے ہوئے دستاویزات کا پلندہ گاڑی میں رکھ کر تو لے آتے،کیا دستاویزات سکھر میں انڈے رہی ہیں؟۔

جسٹس امجد سہتو نے ریمارکس دئیے کہ 2 سال سے انکوائری چل رہی ہے اور یہ نیب کی پروگریس ہے؟ ہم مزید التوا نہیں دیں گے اورجو بھی دستیاب دستاویزات ہیں ان پر کیس چلائیں گے۔

عدالت نے جمعہ تک دونوں فريقين کے وکلا کو تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دے ديا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ دونوں فريقين کے تحريری دلائل کا جائزہ لےکرفيصلہ سنايا جائے گا۔عدالت نے کیس ملتوی کرنے کی نیب پراسیکیوٹر کی استدعا بھی مسترد کردی۔

KHURSHEED SHAH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div