سیاحت پر جانےوالوں کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار،ڈاکٹرفیصل سلطان

ڈاکٹر فیصل سلطان نے پاکستان میں سیاحت کے لیے شمالی علاقہ جات سمیت دیگر شہروں میں جانے والوں کے لیے ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا ہے۔
اسلام آباد میں پیر کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ کرونا ایس او پیز پرعمل درآمد کے لیے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ صرف ان افراد کو سیاحت پر جانے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے ویکسینیشن کروائی ہو۔عیدالضحی کی تعطیلات کے دوران سیاحت کے لیے جانے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔
#Live: SAPM on Health @fslsltn briefs media in #Islamabad https://t.co/VOIfgBwdsr
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 12, 2021
ویکسین کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ملک میں کافی تعداد میں ویکسین ڈوزز موجود ہیں۔ ہفتے کو ملک میں ساڑھے چار لاکھ ویکسین ڈوزز لگائی گئی ہیں۔ آنے والے دنوں میں مزید 60 لاکھ اضافی ڈوزز آنے والی ہیں۔ پاکستان میں ویکسین لگوانا ضروری ہے۔ کرونا سے نبٹنے کے لیے پابندیوں سمیت ویکسین لگانے کی حکمت عملی پر کام جاری ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ موجودہ صورتحال میں کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ کیسز میں رکاوٹ ڈالنے کےلیے موجودہ اقدامات پر بہترعمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔