فیصل آباد : 10 روز قبل شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

اسٹاف رپورٹ


فیصل آباد : فیصل آباد میں 10 روز قبل ایک شخص کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، بیوی نے دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرکے لاش گھر میں ہی دفن کردی، پولیس نے ملزمہ کو 2 ساتھوں سیمت گرفتار کر لیا۔


فیصل آباد میں پانچ بچوں کے باپ کے قتل کی گتھی پولیس نے سلجھا لی، مقتول کی بیوی ہی قاتل نکلی، 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔


پولیس کے مطابق ملزمہ نصرت بی بی نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، پہلے دودھ میں نیند کی گولیاں دیں پھر آشنا اللہ دتہ  نے گولیاں مار کر شوہر کو ہمیشہ کی نیند سلادیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا اور بتایا کہ واردات کے بعد لاش گھر کے صحن میں ہی دبادی تھی۔


 فیصل آباد میں بیوی کی بے وفائی کا شکار شخص چند ماہ قبل ہی سعودی عرب سے واپس لوٹا تھا، مقتول کے لواحقین نے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سماء

کو

Azadi March

premier

سمیت

kirkuk

staff

روز

arctic

screening

Tabool ads will show in this div