ملک بھرمیں مون سون بارشوں سےموسم خوشگوار

نشیبی علاقے زیر آب آگئے
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا، دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، سیالکوٹ، ایبٹ آباد اور حافظ آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد راولپنڈی میں مون سون بارشوں کا اگلا اسپیل اگلے دو روز مزید جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ سیالکوٹ ميں موسلا دھار بارش سے نشيبی علاقے زيرآب آگئے سڑکوں پر پانی سے عوام دوہری اذیت میں مبتلا ہوگئے۔

اسی طرح ملک کے شمالی علاقہ جات ایبٹ آباد، نتھیاگلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی، حویلیاں، سوات اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ رہائشی علاقوں میں پانی گھروں ميں داخل ہوگيا ہے۔ لوگوں کی محفوظ مقام پرمنتقلی کےليے ريسکيو آپريشن کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مختلف حادثات میں3 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش، بجلی کی فراہمی معطل

ملک بھر کی طرح پنجاب کےمختلف اضلاع میں بھی مون سون بارشوں سے گرمی زور ٹوٹ گیا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث بجلی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سڑکوں پر کئی حادثات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں متعدد افراد زخمی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Monsoon Rain

Tabool ads will show in this div