بنوں میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 3اہلکار زخمی

ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے

Bannu Blast 11-07

بنوں کے علاقے غورے والا ميں پوليس موبائل کے قريب دھماکے سے اے ایس آئی سمیت تين پوليس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کچہ بچک کے قریب پولیس موبائل کے قريب آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔ دھماکے کا شکار پولیس موبائل وین معمول کے گشت پر تھی۔

دھماکے سے زخمی 3پولیس اہلکاروں کو ڈی ايچ کيو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

زخميوں کی شناخت اے ایس آئی کفایت اللہ اور کانسٹیبل مامون خان کے نام سے ہوئی۔

Tabool ads will show in this div