ایک سلجھاہواطالبان جنم لے چکا ہے،شیخ رشید

بلاول کی سی وی میرے پاس ہے

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج کا طالبان ماضی کے طالبان سے بہت مختلف ہے۔ آج ایک سلجھا ہوا نیا طالبان جنم پا چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے خلاف پاکستان میں اڈے نہ دینے کا فیصلہ اٹل ہے۔ جو تبدیل نہیں ہوگا

راول پنڈی میں اتوار 11 جولائی کو میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج کے طالبان بدل چکے ہیں، جو پہلے بندوق پر بات کرتے تھے، اب وہ بات چیت کر رہے ہیں۔ یہ وہ طالبان نہیں جو بندوق سے فیصلہ کر رہا تھا۔ طالبا سے بات چیت کرنا دنیا کیلئے ناگزیر ہے۔ ازبکستان سے پاکستان ٹرین کا سفر بھی افغانستان میں قیام امن تک ممکن نہیں۔

بھارت سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کی افغانستان میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ آج بھارت کے پاس افغانستان سے بھاگنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ بھارت کا سرمایہ ڈوب رہا ہے جو اس نے افغانستان میں پاکستان کیلئے لگایا تھا۔ پاکستان افغانستان کے خلاف کارروائی میں کوئی بیس نہیں دے گا، یہ عمران خان کا اٹل فیصلہ ہے۔ پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں۔ کوئی سپر پاور پاکستان کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔

بارڈر مینجمنٹ پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ اب صرف 2 ہی بارڈر کھلے رہیں گے، جس میں چمن اور طورخم بارڈر شامل ہیں۔ یہاں سے آنے والوں کو ٹیسٹ کیا جائے گا، جو جہاں کرونا مثبت آئے گا، وہ اسے علاقے میں قرنطینہ کرے گا۔ بارڈر پر ایسے جگہیں نہیں جہاں نہیں قرنطینہ کرسکیں۔

کشمیر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کشمیر کا کیس صرف ٹی وی پر لڑنے جا رہے ہیں۔ مگر عمران خان نے پوری دنیا میں کشمیر کا کیس لڑا ہے۔ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بننےجا رہی ہے۔

BILAWAL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div