بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکا روانہ
مراد علی شاہ پہلے ہی امریکا میں موجود ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔
بلاول بھٹو امریکا میں 8 روز قیام کریں گے۔ بلاول بھٹو کی امریکا میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔ وہ دورہ امریکا کے دوران دو الگ الگ کانفرنسز میں بھی شرکت کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو امریکا سے واپسی پر دوبارہ آزاد کشمیر میں الیکشن مہم کیلئے جائیں گے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہلے ہی نجی دورے پر امریکا میں ہیں۔
BILAWAL
USA
تبولا
Tabool ads will show in this div