اہم خبر:اسلام آبادتشددکیس،ویڈیواپ لوڈکرنیوالے کی تلاش

بلاول بھٹوامریکا روانہ

ذیل میں آج اتوار 11 جولائی کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے

اسلام آباد میں لڑکے لڑکی پر تشدد اور بليک ميلنگ کيس میں پانچواں ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کو وڈیو اپ لوڈ کرنے والے کی تلاش۔ ایف آئی اے سے رابطہ کرليا۔

کوپا امریکا کپ کا فائنل ارجنٹینا نے جیت لیا۔

یوروکپ کا فائنل میچ آج انگلینڈ اور اٹلی کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائےگا۔ میچ رات 12 بجے شروع ہوگا۔

کرونا کی بھارتی قسم نے پاکستان ميں خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ 1828 نئے کيسز رپورٹ۔ 35 افراد جان سے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ افغانستان کا فيصلہ بندوق نہيں وہاں کے عوام کريں گے۔ وہاں خانہ جنگی کی صورت میں تياری کر رکھی ہے۔ یہ بھی کہا کہ بھارت افغانستان ميں سرمايہ کاری ڈوبتی ديکھ کر مايوس ہوچکا ہے۔

وزیر خارجہ کہتے ہيں بارڈر مینجمنٹ کی طرف جا رہے ہیں۔ مہاجرين کا بوجھ مزيد برداشت نہيں کرسکتے۔ مجبوری ميں پناہ دينا پڑی تو منصوبہ بندی کريں گے۔

طالبان کا 85 فيصد افغان علاقے پر کنٹرول کا دعویٗ، طالبان ترجمان نے کہا کہ 15 روز ميں پورے ملک کا نظام سنبھال سکتے ہيں۔ آج بھی مزید علاقوں میں کشیدگی کا امکان ہے۔

مریم نوازآزاد کشمیرانتخابی مہم کے سلسلے میں مظفرآباد سے جہلم ویلی روانہ ہونگی۔ ہٹیاں بالا میں جلسے سے خطاب کریں گی۔ شاہد خاقان ہمراہ ہونگے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس اميدوار تو ہيں نہيں،مہم کس منہ سے چلا رہے ہيں۔

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ پیر کو یکم ذوالج ہوگی۔ عید الضحیٰ 21جولائی کو ہوگی۔ قربانی کی تیاری کیلئے شہریوں نے کمر کس لی۔

بلاول بھٹوامریکا روانہ ہوگئے۔ اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع

وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کے فیصلے کے خلاف تنازع برقرار۔

BILAWAL

ENGLAND

COVID

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div