اہم خبر:کروناکیسز میں اضافہ، اسدعمرنےپابندیوں کاعندیہ دیدیا

کیسزکی شرح 3.79 فیصد تک پہنچ گئی
News-Outlook_urdu-version

دس جولائی کی اہم خبروں کا احوال:۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی شرح بڑھنے لگی، ملک میں مہلک وبا کرونا کے باعث مزید 35 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ایک ہزار 828 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.79 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 22ہزار 555 ہوگئیں۔

سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بھارتی کرونا ویرینٹ سے خبردار کردیا، این سی او سی نے ملک میں سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیاْ ہوٹل، جمز اور شادی ہالز بند کرنے کا عندیہ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر فضائی سفر کرنا ہے تو ویکسین لازمی لگوانے کی شرط رکھ دی گئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں ميں صبح سويرے مون سون کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور امریکی ہم منصب انتھونی بلکن نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران علاقائی امن اور استحکام کیلئے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

افغانستان ميں خانہ جنگی کے شعلے بھڑکنے لگے، پاکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور چين کی سرحدوں پر تجارتی راہداريوں پر طالبان نے قبضہ کرلیا۔ طالبان نے ايرانی سرحد پر اہم تجارتی مرکز اور چيک پوسٹ کا بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے، روس کي دعوت پر طالبان وفد مذاکرات کيلئے ماسکو پہنچا جہاں افغان سرزمین کو روس پر حملے کيلئے استعمال نہ ہونے دينے کا يقين دلاديا۔ طالبان نے امریکا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر چاہيں تو 15 دن ميں پورے ملک کا کنٹرول حاصل کر سکتے ہيں‘۔

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، حج کا مرکزی رکن اعظم وقوف عرفہ 19 جولائی کو ادا کیا جائے گا جبکہ یکم ذوالحج 11 جولائی کو ہوگی۔ پاکستان ميں ذی الحج کا چاند ديکھنے کيلئے مرکزی رويت ہلال کميٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ASAD UMAR

NCOC

Coronavirus Cases

Tabool ads will show in this div